منگلورو ، 4اکتوبر (ایس او نیوز)منگلورو سٹی کمشنریٹ میں شہر کی نئی ڈپٹی کمشنر کے طور پر اوما پرشانت نے چارج لیا ہے۔کرائم اینڈ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر ہنومنتھیا کا تبادلہ لاء اینڈ آرڈر سیکشن میں ہوجانے کے بعد جو عہدہ خالی ہوگیا تھا اس مقام پر اوما پرشانت کا تقرر عمل میں آیا ہے۔
اوما پرشانت اس سے قبل بنگلورو، کونیگل اور کاروار وغیرہ میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔